رمضان المبارک کا آخری جمعہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میرے پیارے بھائیو اور میری بہنوں امید کرتا ہوں کے آپ سب خیریت سے ہوں گے آج جو خاص عمل لے کر میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں یہ مجرب عمل آپ نے ماہ رمضان المبارک کا یہ جو تیسرا جمعہ مبارک آرہا ہے اس جمعہ کو آپ نے نماز عصر ادا کرنے کے بعد اس خاص عمل کو کرنا ہے انشاءاللہ اس خاص وظیفے کو آپ اپنی جس بھی حاجت کو پورا کرنے کے لیے پورے یقین کے ساتھ کرو گے تو انشاء اللہ تعالی آپ کی ہر بڑی جو حاجت ہے وہ اللہ تبارک و تعالی کے فضل و کرم سے ضرور پوری ہو جائے گی آپ کا جو بھی مقصد ہو گا

جوبھی آپ کی پریشانی ہوگی وہ ضرور حل ہو جائے گی اور ہر مقصد میں آپ کو کامیابی مل جائے گی میری بہنو اور بھائیو حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص جمعہ کے دن غسل کرتا ہے اور جس قدرممکن ہو پاکیزگی حاصل کرتا ہے اوراپنے تیل میں سے تیل لگاتا ہے یا اپنے گھر کی خوشبو میں سے خوشبو لگاتا ہے پھر نماز کے لیے اس طرح نکلے کے دو آدمیوں کے درمیان نہیں غصے اور جتنا اس کے مقدر میں ہی نماز پڑھے اور جب امام خطبہ پڑھے تو خاموش رہے تو اس جمعے سے لے کر دوسرے جمعہ تک کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں اس کے علاوہ جمعہ کی سنتیں جو ہیں وہ ہم آپ کو بتانا چاہیں گےغسل کرنا یہ جمعہ کی سنت ہے اچھے اور صاف کپڑے پہننا مسجد میں جلدی جانے کی فکر کرنا مسجد پیدل جانا امام کے قریب بیٹھنے کی کوشش کرنا اور خطبہ غور سے سننا علاوہ ازیں جو جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھے گا اس کے لیے عرش کے نیچے سے آسمان کے برابر بلند ایک نور ظاہر ہو گا جو قیامت کے اندھیرے میں اس کے کام آئے گا اور اس جمعہ کے پہلے جمعے کے تمام کبیرہ سغیرہ جو گناہ ہیں وہ معاف ہو جائیں گے اس کے علاوہ نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے کہ جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود پڑھا کرو کہ درود میرے حضور پیش کیا جاتا ہے اس کے علاوہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا

مسجد کے دروازوں میں سے ہرایک دروازے پر ایک فرشتہ ہوتا ہے جو سب سے پہلے آنے والوں کے نام لکھتا ہے تو سب سے پہلے آنے والا اونٹ قربان کرنے والے کی طرح ہے پھر درجہ بہ درجہ یہاں تک کے انڈہ قربان کرنے والے کی طرح ہوجاتا ہے تو ناظرین جو آج کا خاص عمل ہے وہ ہم آپ کو بتا دیتے ہیں کہ عمل آپ نے کیا کرنا ہے آپ نے جمعتہ المبارک کے دن نماز عصر ادا کرنے کے بعد آپ نے یہ خاص عمل کرنا ہے نماز عصر ادا کرنے کے بعد سے لے کر آپ نے جب تک سورج غروب نہیں ہو جاتا ہے یعنی نماز مغرب کا ٹائم قریب نہیں آ جاتا ہے آپ نے یہ عمل کرنا ہے عمل اللہ تبارک و تعالی کے دو ناموں کا ہے اپ اس وظیفہ کو نماز عصر ادا کرنے کے بعد ایک ہی جگہ پر ایک مخصوص جگہ پر بیٹھ کر بھی آپ یہ عمل کرسکتے ہیں اگر آپ کو کوئی کام نہیں ہے آپ بالکل فارغ ہیں تو آپ اس عمل کو نماز مغرب تک یعنی سورج غروب ہونے سے پہلے پہلے تک کسی ایک مخصوص جگہ پر بیٹھ کر بھی کرسکتے ہیں یا اگر آپ کوئی کام کر رہے ہیں یہ آپ مصروف ہیں آپ چلتے پھرتے اس عمل کو کر سکتے ہیں بس آپ کا جو مقصد ہے آپ کی حاجت ہے اس کا تصور آپ کے ذہن میں ہونا چاہیے آپ کی جو پریشانی ہے جس مقصد کے لئے یہ عمل کر رہے ہیں اس کا تصور آپ کے ذہن میں ہو پورے یقین کے ساتھ اس عمل کو کریں

آپ نے چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے یا ایک ہی جگہ پر بیٹھ کر آپ نے اللہ تبارک و تعالیٰ کے دو نام یا اللہُ یا رحمٰنُ یا اللہُ یا رحمٰنُ یا اللہُ یا رحمٰنُ ان دونوں کو اکٹھا آپ نے پڑھتے رہنا ہےیا اللہُ یا رحمٰنُ یا اللہُ یا رحمٰنُ جب آپ دونوں ناموں کو پڑھتے رہیں گے جب تک کہ سورج غروب نہیں ہو جاتا جب نماز مغرب کا ٹائم قریب آ جائے تو آپ نے اس عمل کو روک دینا ہے اور ساتھ ہی آپ نے تین دفعہ درود ابراہیمی پڑھ کر پھر آپ نے اپنی آنکھیں بند کر کے سو دفعہ یاسمیع اللہ پاک یہ جو نام ہے یا سمیع اس نام کو آپ نے سو دفعہ پڑھنا ہے جب سو دفعہ یا سمیع کو پڑھ لیں گے اپنے مقصد کا تصور ذہن میں رکھ کر اس کے بعد پھر آپ نے اللہ پاک کی بارگاہ میں رو رو کر گراگرا کر آپ نے دعا کرنی ہے آپ نے عمل کرنے سے پہلے اور دعا مانگنے سے پہلے درود ابراہیمی تین تین دفعہ پڑھنا ہے وہ آپ نے لازمی پڑھنا ہے درمیان میں آپ نے یا اللہ ھو یا رحمان کثرت کے ساتھ پڑھتے رہنا ہے اپنی پریشانی کا اپنے مقصد کا تصور ذہن میں رکھ کر جب تک کہ سورج غروب نہیں ہو جاتا ہے اس خاص عمل کو لازمی کر لیں اگر آپ کی کوئی بھی حاجت ہے کوئی بھی پہاڑ جتنا بھی آپ کا مقصد ہے انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کو کرنے کی بدولت آپ کا ہر مقصد جو ہے وہ پورا ہو جائے گا اس خاص عمل کو آپ نے خود بھی کرنا ہے اور اس عمل کو صدقہ جاریہ سمجھ کر دوسرے مسلمان بہن مرد کے ساتھ بھی آپ اس عمل کو لازمی شیئر کریں تاکہ وہ اس عمل کو کریں اس عمل کو کر کے وہ بھی فیض یاب ہو جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں