آخری جمعہ یہ تسبیح کر لیں

آج جو خاص عمل لے کر میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں یہ مجرب عمل آپ نے ماہ رمضان کے جمعۃ المبارک کو آپ نے یہ عمل کرنا ہے ان شاء اللہ تعالی یہ خاص عمل کرنے کی بدولت سے اللہ پاک سے مانگی گئی آپ کی ہر دعا قبول ہوگی جو بھی مقصد آپ کا آپ کے زہن میں ہوگا وہ ان شاء اللہ تعالی پورا ہو جائے گا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جمعہ کے دن غسل کرنا ہر بالغ مسلمان پر واجب ہے اور یہ کہ وہ مسواک کرے اور اگر خوشبو میسر ہو تو وہ بھی لگا لے اس کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگ جمعہ کی نماز چھوڑنے

سے باز آ جائیں نہیں تو اللہ تبارک و تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا پھر وہ غافلوں میں سے ہو جائیں گے رسول اللہ نے فرمایا جمعہ کے دن ایک گھڑی ایسی ہے کہ جو مسلمان اس گھڑی میں اللہ تعالی سے بھلائی کا سوال کرے تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس کو قبول کرتے ہیں اور آپ نے ہاتھ سے اشارہ کیا یہ وقت قلیل ہوتا ہے اس کے علاوہ ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ ہو تعالئ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جمعہ کی قبولیت کی گھڑی امام کے ممبر پر بیٹھنے سے لے کرنماز تک ہوتی ہے یہ مسلم شریف کی حدیث ہے اس کے علاوہجابر بن عبد اللہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس گھڑی کو عصر کے بعد تلاش کرو انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس گھڑی کو جمعہ کے دن عصر سے غروب آفتاب تک تلاش کرو تو اگر ہم مزید جمعہ کے دن کے حوالے سے اس کے فضال وبرکات بیان کریں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے جمعہ کے روز مجھ پر 80 بار درود پاک پڑھا اللہ تعالی نے اس کے لیے اسی برس کے گناہ جو ہیں وہ بخش دیئے جو مسلمان بھی جمعہ کے دن یہ شب جمعہ میں انتقال کر جائے اللہ سبحانہ و تعالی اس سے عذاب قبر سے محفوظ رکھیں گے

تو ناظرین آج کا جو مجرب عمل ہے وہ ہم آپ کو بتا دیتے ہیں کہ عمل آپ نے کیا کرنی یہ عمل آپ نے جمعۃ المبارک کے دن نماز عصر ادا کرنے کے بعد آپ نے کرنا ہے نماز عصر ادا کرنے کے بعد آپ نے قبلہ روح منہ کر کے آپ نے بیٹھ جانا ہے آپ کا جو بھی مقصد ہے جو آپ کی حاجت ہے اس کا تصور آپ نے اپنے ذہن میں رکھ کر شروع میں آپ نے تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے اس کے بعد جب دعا مانگنی ہے تب بھی آپ نے تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے درمیان میں آپ نے اللہ پاک کے یہ جو دو نام ہیں یا اللہ ھو یا رحمان یا اللہ یا رحمان یا اللہ یا رحمان یا اللہ یا رحمان ان دو نامون کو آپ نے کثرت کے ساتھ جب تک سورج غروب نہیں ہو جاتا ہے یعنی نماز مغرب کا ٹائم قریب نہیں آ جاتا ہے تب تک آپ نے ان دونوں ناموں کو اکٹھا کثرت کے ساتھ چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے پڑھتے رہنا ہے اگر آپ اس عمل کو ایک جگہ پر بیٹھ کر کرتے ہیں تو بھی ٹھیک ہے لیکن اگر آپ ساتھ ساتھ کام کر رہے ہیں تو اس عمل کو آپ کر سکتے ہیں یا اللہ یا رحمان ان دونوں ناموں کو اکٹھا کثرت کے ساتھ پڑھتے رہیں پڑھتے رہیں اپنے مقصد کا اپنی حاجت کا تصور ذہن میں رکھ کر انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کو کرنے کی بدولت سے اللہ پاک سے مانگی گئ آپ کی ہر دعا قبول ہوگی جو بھی مقصد آپ کے زہن میں ہوگا جو بھی حاجت آپ کے ذہن میں ہوں گی وہ ان شاء اللہ تعالی اللہ تبارک و تعالیٰ کے فضل و کرم سے ضرور پوری ہو جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں